Friday, 29 November 2024


اسٹیج اداکار جاویدکوڈو کی حالت خراب، اسپتال میں داخل

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اسٹیج اداکار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال کی سرجیکل وارڈ میں سسکیاں لینے لگے۔ ادویات، اے سی اور نہ ہی پنکھے کی ہوا، جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے آئی سی یو کی بجائے عام وارڈ میں لٹا دیا۔ جاوید کوڈو کے بیٹے نے بتایا کہ ہسپتال سے ادویات نہیں ملیں۔ والد کے علاج کیلئے 90 فیصد ادویات باہر سے خریدیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فوری نوٹس لیا تو ایم ایس جنرل ہسپتال بھی متحرک ہو گئے اور اداکار کو ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں شفٹ کر دیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment