Friday, 29 November 2024


جب سزا مکمل ہوچکی ہے تو پھر نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟؟

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹرمحمدعرفان کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی، جسٹس شمس محمود مرزا نے کرکٹر محمد عرفان کی درخواست کی سماعت کی،درخواست میں وزارت داخلہ،پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی تمام الزامات سے بری کرچکا ہے،اسپاٹ فکسنگ کیس میں6ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،عمرہ کی سعادت کےلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سزا مکمل ہوچکی ہے تو پھر نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا، جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔

 

Share this article

Leave a comment