Saturday, 30 November 2024


کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے بلکہ ثبوت بنائے جارہے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں، نواز شریف کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔
 
جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں، جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔
صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرے گی، جس پر مریم نوازنے تلخ لہجے میں کہا کہ ہماری حکومت، ہماری حکومت! بس اس پراب خاموش رہنا بہتر ہے، اتنے سادہ آپ بھی نہیں اورمیں بھی نہیں، آپ کو پتا ہے اصل بات کیا ہے۔
 
نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں، کیا اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں، وی آئی پی احتساب اس وقت ہوتا ہے جب عدالت کے راستے سے گاڑی واپس چلی جاتی ہے، ایک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کےلیے دھرنے دیے جاتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment