Friday, 29 November 2024


واٹس ایپ گروپ ایڈمنسٹریشن کےلئے نیا فیچر متعارف

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی مشہورایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے واٹس ایپ گروپ ایڈمنسٹریٹرزکے لئے نیا فیچرمتعارف کرایا جارہا ہے جس میں گروپ ایڈمنسٹریٹرکی اجازت کے بعد گروپ کے کسی بھی ممبر کو گروپ آئیکن یا ڈسکرپشن میں تبدیلی کے اختیارات ہوں گے۔
جب کے گروپ کے دیگر ایڈمنسٹریٹرگروپ کے تخلیق کار کو ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے، اس سے قبل ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ گروپ ایڈمن کی جانب سے جس کو ایڈمن کے اختیارات دیئے جاتے تھے وہ ہی گروپ کے تخلیق کار کو گروپ سے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار رکھتے تھےتاہم نئے فیچرمیں گروپ کے تخلیق کار کو اس کی مرضی کے بغیر ڈلیٹ کرنے کا اختیارکسی کو نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کےآئندہ متعارف کیےجانے والے ایڈوانس اپ ڈٰیٹ ایپلی کیشن میں گروپ مینجمنٹ میں مزید بہتری لانے کےلئے دیگر جدید فیچرزبھی شامل کئے جارہے ہیں جن سے واٹس ایپ کے صارف بہترین سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ان ریلیزڈ فیچرکی تجرباتی بنیاد پر تشہیر کی گئی ہے جس کی تفصیلات گوگل پلے اسٹورسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment