Saturday, 30 November 2024


قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی كی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئی مردم شماری سے متعلق شماریات كی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے بعد وفاقی كابینہ نے قومی اسمبلی كی نشستیں بڑھانے سے متعلق تجاویز كی منظوری دیدی۔ وزیراعظم كی جانب سے ہدایت كی گئی كہ قومی اسمبلی كی نشستوں میں اضافہ مردم شماری كے نتائج كے تناظر میں كیا جائے اور اس حوالے سے وزارت قانون آئینی مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں كی مشاورت سے تیار كرے جب کہ بل كی منظوری كی صورت میں اسمبلیوں كی نشستوں میں 10 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ دوسری جانب وفاقی كابینہ نے ڈرگ كورٹ كوئٹہ كے قیام كی منظوری بھی دیدی، اجلاس میں كابینہ نے جسٹس آفتاب احمد كی سندھ میں جج اسپیشل اپیلٹ كورٹ تعیناتی كی منظوری بھی دی، كابینہ نے سیكریٹری آئی ٹی كو این ٹی سی كا چیئرمین مقرر كرنے اور پی اے آرسی كے نئے بورڈ آف گورنرز كی بھی منظوری دی۔ وفاقی كابینہ نے این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات بیبو رام كی مدت میں توسیع كی بھی منظوری دی، كابینہ نے بلغاریہ، چین، سمیت مختلف ممالک سے معاہدوں كی بھی منظوری دی علاوہ ازیں پمز اسپتال كو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سے الگ كرنے كے بل كی بھی كابینہ نے منظوری دیدی۔

 

Share this article

Leave a comment