Friday, 29 November 2024


پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کاامکان

 

ایمزٹی وی(تجارت)یکم نومبر سے شروع ہونیوالے ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے۔
وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 56 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا 30 اکتوبر کو تیل قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیجے گی، جس کی منظوری 31 اکتوبر کو دی جائے گی۔
 

 

Share this article

Leave a comment