Friday, 29 November 2024


میڈیکل کالجوں کےلئے رحجان ٹیسٹ کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے،پروفیسر شبیر احمد لہری

 

ایمز ٹی وی (کراچی)چیئرمین پاکستان میڈیکل ڈینٹل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہری نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا طریقہ کار متنازع ہو گیا،میڈیکل کالجوں کے لئے رحجان ٹیسٹ کا پرانہ طریقہ کار بحال کیا جائے ، صوبہ پنجاب میں این ٹی ایس کے متنازع ہونے کے بعد سندھ میں اعتراضات سامنے آگئے ہیں،
تعلیمی بورڈز پر اعتراض کرنے کے بجائے نظام بہتر کیا جائے ،انھوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے نام پر مافیا کام کررہی ہے6سے7ماہ تک نتائج کو روک لیا جاتا ہے جس مسے ہزاروں طلبا اور والدین پریشان ہوتے ہیں ، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زریعے ٹیسٹ کا انعقاد کسی المیے سے کم نہیں

 

Share this article

Leave a comment