Thursday, 28 November 2024


پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمن کے قاتلوںکو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور جامعہ کراچی کے اساتذہ کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور ڈاکٹر وحید الرحمان مرحوم کی بیوہ کو جامعہ کراچی میں ملازمت فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی ،سیکریٹری ڈاکٹر حارث شعیب ، ڈاکٹر مطاہر احمد ،ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ اور دیگر نے جامعہ کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئر مین ڈاکٹر محمود غزنوی ،ڈاکٹرشکیل فاروقی اور جامعہ کراچی کے دیگر اساتذہ بھی موجودہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے جامعہ کراچی کے اساتذہ کو شہید کرکے علم کی روشنی کو پھیلنے سے روکنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم اساتذہ اپنے مقاصد کی بجاوری سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ستمبر کو جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر اور رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو قتل کیا گیا تھا اور ابھی ہم ان کو نہیں بھولے تھے کہ انسانیت کے دشمنوں نے ہمارے ایک اور ساتھی کو قتل کردیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قتل کے پس پردہ تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جائے خوا اس کا تعلق کسی بھی گروپ یاتنظیم سے ہو۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ کے تحفظ کے لیے انتظام کیا جائے اور جامعہ کراچی کے بیشتر اساتذہ جوجامعہ کراچی سے باہر رہائش پزیر ہے اور ان کے سیکیورٹی اور ٹرانسپوٹریشن کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے لہذا سندھ حکومت اور جامعہ کی انتظامیہ تمام اساتذہ کے لیے جامعہ کراچی کے اندر رہائش کے انتظام کو یقینی بنائے ۔جب تک اساتذہ کے لیے جامعہ کے اندر رہائش فراہم نہیں کی جاتی جامعہ سے باہر رہائش پذیر اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے اساتذہ کو اس بے دردی سے قتل نہ کیا جائے۔

Share this article

Leave a comment