Friday, 29 November 2024


سر میں درد سے فوری نجات پانے کا طریقہ

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سرد میں درد کو اگر عالمی مسئلہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، دنیا بھر کے لوگوں کی اکثریت سر کے درد میں مبتلا ہے۔ سر میں درد ہونے کی متعدد وجوہ ہوسکتی ہیں جیسے کام کا دباؤ، پریشانی اور ذہنی تناؤ (ٹینشن) وغیرہ سر میں درد کا شکار صرف مرد حضرات ہی نہیں ہوتے بلکہ خواتین اور بعض اوقات کم عمر نوجوان بھی سر میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ کیفیت اتنی عام ہوگئی ہے کہ لوگ اس کا علاج کروانے کےلیے اب ڈاکٹرز کے پاس جانے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے بلکہ بغیر ڈاکٹری نسخے کے کسی بھی میڈیکل اسٹور سے دوائیاں خرید کر کھالیتے ہیں۔
یہ دوائیاں وقتی طورپرتو اثر کرتی ہیں لیکن جیسے ہی ان کااثر ختم ہوتا ہے، درد دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔ تاہم دردِ سر سے ہمیشہ کےلیے جان چھڑانا ممکن ہے اور اس کےلیے ڈاکٹر کے پاس جانے یا کڑوی دوائیاں استعمال کرنے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ جسم کے کچھ حصوں پر مساج کرنے سے صرف 5 منٹ میں سر کے درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سر میں درد کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں کسی کو آدھے سر کا درد ہوتا ہے تو کسی کو آنکھوں کے اوپری حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ افراد جو اپنی آنکھوں میں یا ان کے ارد گرد درد محسوس کریں تو انہیں چاہیے کہ دونوں بھنوؤں کے درمیانی حصے پر 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ اس طریقے پر عمل کرکے سر کے درد میں فوری آرام آتا ہے۔
گردن کے پچھلے حصے پر جہاں سے کھوپڑی شروع ہوتی ہے، اس سے تھوڑا اوپر کی جانب ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔ یہ طریقہ مائیگرین یعنی آدھے سر کے درد میں آرام دلاتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment