Friday, 29 November 2024


تعلیمی بورڈ کے افسران کی ترقی کے لئے قرضہ جات کی منظوری

 

ایمزٹی وی(ڈیراہ غازی/ تعلیم)چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے میرٹ پر آنیوالے افسران کو ترقی اور مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی افسران کو ڈویلپمنٹ الاﺅنس ، اور قرضہ جات کی منظوری دیدی۔ گزشتہ دنوں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین ڈاکٹر محمد شفیق منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں بورڈ نے تقریری کمیٹی کی سفارشات کو منظور فرماتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ مسٹر نصراللہ کو سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ سیکرٹری /کنٹرولر جبکہ تین افسران محمد اسماعیل ، محمد فہیم اختر اور طاہر عباس جن کی پروموشن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کی گئی تھی انہیں مستقل طور پر سپرنٹنڈنٹ کی منظوری دیدی ، اسی طرح تین افسران مسٹر مسرور امتیاز ، اقبال حسین اور حاجی محمد کو اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے اور جونیئر سٹینو غلام اکبر کو گریڈ14سے گریڈ16بطور P.Aکے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی جبکہ ایک جونیئر پروگرامر امجد رزاق جو کہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئے تھے انکی سروس کو مستقل کرنے کی اجازت دی لون کمیٹی کی سفارشات پر کار لون ، ہاﺅس بلڈنگ لون، موٹر سائیکل اور سائیکل کے قرضہ جات کی منظور دیدی بورڈ ملازمین نے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق کے احسن اقدامات کو بخوبی سراہا انہوں نے کہا کہ قرضہ جات کی فراہمی اور خصوصاً آئی ٹی ڈویلپمنٹ الاﺅنس سے انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ چیئر مین ڈاکٹر محمد شفیق کے ویژن کی تکمیل کے لیے پہلے سے زیادہ محنت اور دل لگا کر کام کریں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment