Friday, 29 November 2024


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف احتجاج

 

ایمزٹی وی(پنجاب)پیپلزپارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پارٹی رہنماﺅں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں حکومت مخالف نعرے بازی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جن میں پارٹی رہنماﺅں اورضلعی صدور سمیت جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ،اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی ،حکومت اضافہ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے اگر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا تو انتہائی اقدام اٹھانے سے گزیر نہیں کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment