Friday, 29 November 2024


آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال اعلان

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے 13 نومبر سے ہڑتال کی کال دیدی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایپوٹا یوسف شہوانی نے کہا ہے کہ 13 نومبر سے ملک گیر ہڑتال شروع کی جائے گی کیونکہ پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کرائے بڑھانے کی منظوری دی لیکن اب بات سے پھر گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوگرا نے 25 اکتوبر کو آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کرائے بڑھانے کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔ اوگرا معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کے لانگ روٹ میں 20 فیصد اور لوکل روٹس میں 64 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ کرایوں میں اضافہ یکم نومبر سے لاگو ہونا تھا۔
 

 

 

Share this article

Leave a comment