Friday, 29 November 2024


فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے کسی کو شکایت ہو

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم "ورنہ" پر پابندی کے حوالےسے رد عمل دیت ہوئے کہا ہے کہ فلم ”ورنہ “پر پابندی کی کوئی سمجھ نہیں آرہی ،یہ ہی سوچ رہے ہیں کہ فلم میں ایسی کیا چیز متنازعہ ہے جس کے باعث پابندی لگائی گئی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے کسی کو شکایت ہو ،فلم کی ریلیز سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے نظر ثانی بورڈ بیٹھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دے گا ۔
واضح رہے کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز اسلام آباد نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو فلم بینوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔فلم ”ورنہ“ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں سے طے تھی جس میں شوبز کے ستاروں سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے شرکت کرنا تھی جبکہ کل اسے اسلام آباد اور اس سے اگلے روز کراچی میں نمائش کیلئے پیش کیا جانا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment