Friday, 29 November 2024


بھارتی انتہاپسندی جیت گئی، پدماوتی ہار گئی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ کی یکم دسمبر کو ہونے والی نمائش ملتوی کردی گئی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار ہے اور بھارتی ریاست راجھستان کی شری راجپوت کرنی سینا نے فلم میں تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ کی ناک کاٹنے کے اعلان کے بعد گزشتہ دنوں انتہا پسند لیڈر ٹھاکر ابھیشیک سوم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ لگائی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کی حمایت کے بعد اب انتہا پسندوں نے اداکاروں کے حق میں بیان دینے والوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔
انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش کے روز پورے بھارت میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور سنسر بورڈ نے بھی فلم پر ٹیکنیکل بنیادوں پر اعتراض لگاکر درخواست واپس کردی تھی۔
لیکن اب انتہا پسند فلم کی نمائش روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور فلمسازوں نے تنازعات سے بچنے کے لیے خود ہی فلم کی نمائش ملتوی کردی ہے۔
فلمی پنڈت ترن ادراش کے مطابق پروڈیوس کمپنی ویاکوم نے فلم کی نمائش رضاکارانہ طور پر ملتوی کردی ہے اور نمائش کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment