Friday, 29 November 2024


"پدماوتی"پر پابندی، وزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمںٹ)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شترودھن سنہا نے متنازعہ فلم’’ پدماوتی‘‘ پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’ پدماوتی‘‘ کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شامل ہیں کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر اور ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،جو معنی خیز ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شترو گن سنہا کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے،میں اسی وقت بولتا ہوں جب مجھے بولنا ہوتا ہے ،میں فلمسازوں کے مفادات اور راجپوت کمیونٹی کی عظیم روایات ، قربانی وشجاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کچھ کہوں گا۔
غورطلب ہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ سے راجپوت کمیونٹی بہت ناراض اور غصے میں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس فلم میں راجپوت کمیونٹی کی خاتون کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ، خاص طور پر رانی’’ پدماوتی‘‘ کا گھومر رقص تنازعے کا موضوع بنا ہوا ہے،ان کا کہنا ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment