Friday, 29 November 2024


معصوم بچوں کی عظیم قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں اور ان ہی کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم اے پی ایس کے شہدا کو یاد کر رہے ہیں، ہمارے معصوم بچوں اوران کے بہادر اہل خانہ کی عظیم قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا
 
 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں اور امن و امان کی بہتر صورت حال انہی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، شہدائے اے پی ایس اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں مادر وطن سے ہمارے غیر متزلزل محبت کی عکاس ہیں۔
واضح رہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور پردہشت گردوں کے حملے کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں اور شہداء کے والدین تاحال غم کی کیفیت میں ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو آج ہی کے دن پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کونشانہ بنایا اور100 سے زیادہ طلباء کوبے دردی سے شہید کردیا۔

 

Share this article

Leave a comment