Friday, 29 November 2024


شعیب ملک کا نظم و ضبط اور کھیل پر توجہ برقرار رکھنے کا مشورہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نڈر 19 ورلڈکپ سے قبل شعیب ملک جونیئر کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے پہنچ گئے جب کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں آل راؤنڈر نے نظم و ضبط اور کھیل پر توجہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔
 
نیوزی لینڈ میں آئندہ ماہ شیڈول جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف قومی انڈر 19ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیا گیا، اس موقع پر سینئرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔ شعیب ملک نے کہاکہ ایشیا کپ میں جو بھی ہوا اسے بھلا کر نئے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا، غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے والوں کو ہی کامیابی ملتی ہے، انھوں نے کہا کہ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے پی سی بی کوچز نے اچھی ٹریننگ فراہم کی۔ امید ہے کہ اس کا فائدہ ہوگا اور گرین شرٹس عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔
 
آل راؤنڈرنے کہاکہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ ہے کہ میدان میں اپنی بھرپور توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں، ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تو ہر شعبے میں کامیابی ملتی ہے، نوعمری میں سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، جونیئرز کو چاہیے کہ وہ سینئرز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کے ساتھ اپنے کھیل کا معیار بڑھانے کا سفر جاری رکھیں۔
جنید خان نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز میں صلاحیتیں ہیں،کرکٹ میں کچھ بھی ممکن لہذاکسی قسم کا دباؤ لیے بغیرقدرتی کھیل کا مظاہرہ کریں، سینئرز سے رہنمائی بھی لیں، مجھے جو بھی مسئلہ درپیش ہوتا شعیب ملک بڑی مدد کرتے تھے۔
 
عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، نوجوان کرکٹرز مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیں۔
 
یاد رہے کہ 13 جنوری سے 3 فروری تک شیڈول جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے قومی انڈر 19 ٹیم 22 دسمبر کو روانہ ہو گی، پہلا پڑاؤ آسٹریلیا میں ہو گا جہاں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،بعد ازاں 2 مقابلے میگا ایونٹ کے میزبان کیویز کے ساتھ بھی ہوں گے۔

 

 

Share this article

Leave a comment