Thursday, 28 November 2024


شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کےطلبا وطالبات کیلئے خصوصی مراعات

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے بانی وائس چانسلر اور سابق وزیر تعلیم قاضی خالدعلی برطانیہ کا 10 روزہ دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے، جبکہ برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران میں یونیورسٹی آف نارتھ ہیمپٹن کے وائس چانسلر پروفیسر نک پیٹ فورڈ نے یونیورسٹی کی جانب سے سینئرذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی مراعات فراہم کرنے کا خط پیش کیا جس کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کی گائیڈلائن کے مطابق جامعہ قانون کے طلبا کواسکالر شپ فراہم کی جائیگی۔
جامعہ قانون کے نصاب کو تسلیم کیا گیا ہے اور کراچی میں جامعہ قانون میں دیئے گئے نتائج کو بھی تسلیم کیا جائے گا ایک ایل بی کے آخر ی سال میں تعلیم نارتھ ہیمپٹن یونیورسٹی میں مکمل کرنی ہوگی جس کے لیے 15 ہزار پائونڈ کے بجائے صرف2 ہزار پائونڈ سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment