Friday, 29 November 2024


گھر کے شیر باہر ڈھیر جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72رنز سے ہرا دیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)کیپ ٹاﺅن جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی پوری ٹیم 286 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز 65 جبکہ فاف ڈوپلیسی 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے بھووانیشور کمار نے چار، رویچندرن اشون نے دو جبکہ محمد شامی، جسپریت بمرا اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔جواب میں بھارتی ٹیم متاثر کن بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 135 بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ہاردک پانڈیا نے بھارٹی ٹیم کی لاج رکھتے ہوئے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دیگر کوئی بلے باز بہتر بلے بازی کرنے میں ناکام رہا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فیلینڈر اور کبیسو راباڈا نے تین، تین جبکہ ڈیل اسٹین اور مارنی مارکل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اپنی دوسری اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل کنڈیشنز میں بھارتی باﺅلنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 130 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور بھارتی ٹیم کو 208 رنز کا ہدف دیا۔
تاہم بھارتی بلے باز بھی جنوی افریقی گیند بازوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور 135 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ویرات کوہلی پہلی اننگز کی ہی طرح دوسری اننگز میں ناکام رہے۔ کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فیلنڈر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارنی مارکل اور رباڈا دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب رہے۔فیلنڈر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا اگلا میچ 13 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment