Friday, 29 November 2024


میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن فائدہ نہیں اٹھاسکے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)قومی ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور نیوزی لینڈ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی لیکن حسن علی اور شاداب نے نصف سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی لاج رکھ لی اور 246 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ رنز کرنے خوشی ہے کیونکہ اس وقت ٹیم کو میری ضرورت تھی لیکن حسن علی سب سے زیادہ اچھا کھیلا جس سے مجھے بھی رنز کرنے کا اعتماد ملا۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے میرا ہدف تھا کہ آخری اوور تک وکٹ پر رہنا ہے اور خوش قسمتی سے ایسا کرنے میں کامیابی رہا۔
نوجوان لیگ اسپنر نے میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد کنڈیشنز بہت مشکل ہو گئی تھیں لیکن نظرثانی شدہ ہدف کی روشنی ہمارے پاس بھی جیتنے کا موقع موجود تھا جس کا ہم فائدہ نہ اٹھا سکے۔واضح رہے کہ بارش کے بعد نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنزک ا نظرثانہ شدہ ہدف ملا اور انہیں 11 اوورز میں 87 رنز مزید بنانے تھے کو ایک مشکل ہدف نظر آتا تھا لیکنانہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی ٹیم سے غلطیاں سرزد ہوئیں جس کا فائدہ اٹھا کر نیوزی لینڈ نے فتح اپنے نام کی لیکن ساتھ ساتھ سیریز میں واپسی کرتے ہوئے تیسرا ون ڈے جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابتدائی دس اوورز میں بہت زیادہ وکٹیں گنوا رہے ہیں جس کی وجہ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ کارکردگی نہیں دکھا پا رہی جس کی وجہ سے ہمارے باؤلرز کو آ کر بیٹنگ میں کارکردگی دکھانی پڑ رہی ہے لیکن ہم انشااللہ اگلے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر سیریز میں واپسی کی کوشش کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment