Thursday, 28 November 2024


بنگلہ دیش نے نیپال کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) پانچویں بلائنڈ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال بلائنڈ ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیپالی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ مقررہ 40 اوورز کے کھیل میں نیپالی بلائنڈ ٹیم نے 9 وکٹوں پر 234 رنز سکور کئے۔ نمایاں کھلاڑیوں میں کرتان نے 66، خماندا نے 34، پاڈام بیلا نے 30 رنز سکور کئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے باو¿لنگ میں 44ایکسٹرا رنز بھی دئیے جس میں 21 وائیڈ اور 20 نو بالز شامل ہیں۔ باو¿لنگ میں خورشید عالم نے تین، عارف اللہ نے دو اور رحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 235 رنز کا ہدف بنگلہ دیش ٹیم کی جانب سے 34 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔فاتح ٹیم کے محمود راشد نے ناقابل شکست 60، عاشق الرحمن نے 45 اور عبدالمالک نے 38 نمایاں رنز سکور کئے۔ آخر میں محمود راشد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عجمان کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے 8 وکٹوں پر 358 رنز بنائے۔ سورانگا سامپاتھی نے 60 گیندوں پر 68 اور سلوا نے 46 گیندوںپر 64 رنز بنائے۔ بھارت نے دیپک ملک کی سنچری کی بدولت 32 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا۔ دیپک ملک 179 ، پرکاش جایا رامیا نے 76 سکور کیا۔ سنیل رامیش نے 6 اووروں میں 3 وکٹ لئے۔

 

Share this article

Leave a comment