Friday, 29 November 2024


امریکی سفری ہدایت نامے پر پاکستان تیسرےدرجےپر

 

:


ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت، پاکستان اور افغانستان سے متعلق سفری ہدایات جاری کی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری کو چار درجوں میں تقسیم کیا ہے، جس میں مجموعی طور پر امریکیوں کو دیگر ممالک کے سفر میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ امریکا نے بھارت کو دوسرے درجے میں رکھا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں موجودگی کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت سیکیورٹی کے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

سفری ہدایت میں پاکستان کو تیسرا درجہ دے کراسلام آباد کے سفر پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ چوتھے درجے میں افغانستان کا سفر ہرگز نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی سفری ہدایات کا مقصد اپنے شہریوں کو دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیےبروقت پیشگی احتیاطی اقدامات کرکے اپنی جانی و مالی سیکورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment