Thursday, 28 November 2024


سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا۔

 

ایمزٹی وی(حب)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ محروم رکھا گیا جب کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا۔
 
حب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی جسے ٹھنڈا کرنے کیلئے آصف زرداری نے بلوچوں سے معافی مانگی ،وہ بلوچ عوام کے ز خموں سے واقف تھے، اس لیے 2008 میں نواب اکبر خان بگٹی کی موت کے بعد پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے ماتھے سے خون صاف کیا اور نفرت کی آگ کو ٹھنڈا کیا۔
 
بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے وعدہ کیا تھا کہ میں بلوچستان میں آپریشن بند کراوں گی اور مساوی حقوق دلاوں گی، بلوچستان کو ہمیشہ پیچھے اور محروم رکھا، بلوچستان کے لوگوں کو بھی انصاف نہیں ملتا اور ہمیں بھی نہیں ملتا، بلوچوں کے لو گ بھی اغوا ہوتے ہے ا ور ہمارے بھی، لیکن ہم نے کہا کہ وہ ہمیں مارتے رہیں گے اور ہم جیوے جیوے پاکستان کہتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، سی پیک کے منصوبوں پر ایوان صدر میں آصف زرداری اور چینی صدر کی موجودگی میں دستخط ہوئے تھے

 

Share this article

Leave a comment