Friday, 29 November 2024


6روزہ پولیو مہم کا آغاز

 

ایمزٹی وی(صحت)سال 2018کی پہلی انسداد پولیو مہم آج 22 جنوری سے شروع ہوگئی ہے جو کہ 6 روز تک جاری رہے گی جب کہ مہم کے دوران 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کراچی میں پیر 22 جنوری سے شروع ہو گی کمشنر کراچی اعجاز احمد خان چنیسر گوٹھ یونین کونسل نمبر 4 میں واقع کے ایم سی میٹرنٹی ہوم میں مہم کا افتتا ح کر یں گے،مہم 6 روزہ ہوگی 27 جنوری تک جاری رہے گی جب کہ کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جائے گا۔
پولیو مہم میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 9 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلیے پولیس اور رینجرز نے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر ، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو مربو ط کوششیں کرنے پر زور دیا ہے، انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے ترجیحی کوششیں کریں اور مانٹرنگ نظام کو موثر بنائیں، انھوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مائیکرو پلان پرمکمل عمل ہو اگر کوئی لاپراہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کے لیے مانٹرنگ نظام کو موثر بنانے اور مربوط کوششیں کرنے کے لیے ترجیحی کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا کہ کوئی بچہ حفاظتی خوراک پینے سے محروم نہ رہے، والدین کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں جب کہ ماؤں کی رہنمائی کے لیے علاقہ کی رضاکار خواتین سے مدد لی جائے۔

 

Share this article

Leave a comment