Thursday, 28 November 2024


امریکی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے ماسٹر اورپی ایچ ڈی لیول کے لئے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام 2016 کااعلان کردیاہے

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان میں امریکہ کے تعلیمی فاؤنڈیشن (USEFP)نے 2016کے لئے فل برائٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے وظائف حاصل کرنے کااعلان کردیا ہے۔

امریکی حکومت نے وظیفہ پروگرام کا اشتہار مستحق پاکستانی درخواست گزار جو اپنی پسند کے میدان میں امریکی یونیورسٹیوں سے ماسٹریا پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کرناچاہتے ہیں ،کے لئے دیاہے. یہ اسکالرشپ امیدواروں کو اپنے سابقہ تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر عطا کیا جائے گاجبکہ اسکالر شپ ٹیوشن، درسی کتب، کرایہ، وظیفہ، کمپیوٹر، رہائش میں الاؤنس کے ساتھ ساتھ صحت کی انشورنس کے اخراجات بھی پورا کرے گا۔

 

عالمی سطح پر فل برائٹ اسکالرشپ 150ممالک میں فعال ہے۔پاک امریکہ فل برائٹ پروگرام ان سب میں بڑا ہے جس کی رو سے سال 2015 میں 183 امیدواروں نے مکمل اخراجات کے ایوارڈز حاصل کئے۔اگلے سال کے لئے امید کی جارہی ہے کہ 150 امیدواروں کاانتخاب کیاجائے گا۔USEFP کے اعلان کے مطابق 2016 کے پروگرام میں حصہ لینے کے امیدوار اپنی دراخواستیں 13 مئی 2015 تک جمع کراسکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment