Friday, 29 November 2024


پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے

 

ایمزٹی وی(ہنگو)اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا زرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment