Friday, 29 November 2024


شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کےطلباو طالبات ٹرانسپورٹ سے محروم

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بڑی تعداد میں طالبات نے ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولت نہ ملنے کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرےکیے مظاہرین پہلے یونیورسٹی کی زیرو پوائنٹ پر جمع ہو ئے جہاں انہوں نے جلوس نکال کر یونیورسٹی کی سڑکوں پر گشت کیا اور نعرے بازی کی احتجاج میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ گمبٹ ،صوبھوڈیرو اور کھوڑا کے علاقوں سے روزانہ 150 طالبات روزانہ یونیورسٹی آتی ہیں جبکہ طلبہ اس کے علاوہ ہیں 150 طالبات کے لئے صرف ایک بس ہے جو ناکافی ہے یونیورسٹی انتظامیہ کو بار با ر گمبٹ ،صوبھوڈیرو اور کھوڑا روٹ پر طالبات کے لئے دو بسیں چلانے کے کہا گیا لیکن انتظامیہ نے ان کے جائز مطالبے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بس میں رش کی وجہ سے متعدد با ر طالبات بس سے گر کر زخمی ہو ئی ہیں انہوں نے خبر دار کیا کہ ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی طالبات کے احتجاج میں یونیورسٹی کے بڑی تعداد میں طلبہ بھی شریک ہو ئے اور انہوں نے طالبات کی جد و جہد میں ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

 

Share this article

Leave a comment