Friday, 29 November 2024


نظیرحسین یونیورسٹی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) نظیرحسین یونیورسٹی میں فارم ڈی پروگرام 2018 کے داخلہ لینے والے نئے وطلبہ وطالبات کی استقبالیہ تقریب سے خطاب ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ ملک میں فارمیسی کے شعبہ میں ترقی اور تحقیق کی بہت گنجائش ہے امید ہے طلباوطالبات فارمیسی میں تعلیم حاصل کرکے والدین کا نام روشن کریں گے وائس چانسلر نظیرحسین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرنگہت رضوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامعہ میں ذہین، قابل اور ذمہ دار اساتذہ تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے داخلے میں کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے زور دیا کہ محنت سے تعلیم حاصل کرکے صحت کے شعبہ میں عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہاکہ طلبا وطالبات کو مکمل طور پر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے دوران تمام ترسہولتیں فراہم کی جائیں گئیں۔
سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی نے کہاکہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے فارماسسٹ کا کرداراہم ہے نوجوان طالب علم تعلیم وصحت کے لیے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہاکہ فارمیسی کونسل صحت میں بہتری لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے تقریب سے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسمیع اللہ برکی اور ڈاکٹرخاور خالد نے بھی اظہار خیال کیا۔

 

Share this article

Leave a comment