Friday, 29 November 2024


موسمی انفلوئنزا وائرس مزید 3 جاننے نگل گیا

 

ایمز ٹی وی (ویب ڈیسک)ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق تینوں مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ مریضوں میں سے 20 سالہ حسینہ کا تعلق خانیوال، 53 سالہ کرامت کا تعلق لیہ اور 50 سالہ رشیدہ کا تعلق ملتان سے تھا۔

واضح رہے کہ ملتان میں 15 دسمبر سے اب تک موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ 44 افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے، خصوصاً پانی ابال کر پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی طرف سے اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات کے باوجود نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment