ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، بڈ گرام، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، مرید کے شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169 کلومیٹر تھی جبکہ شدت 6.2 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔
جھٹکے تین سے چار سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ سے حب میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔