Friday, 29 November 2024


ون ڈے رینکنگ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی بھارتی قبضے میں آگئی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر ون ڈے رینکنگ میں وقتی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ویرات کوہلی الیون 120 پوائنٹس کے ساتھ سیریز میں داخل ہوئی تھی جبکہ ٹاپ پرتب جنوبی افریقہ کا قبضہ تھا، اب بھارتی سائیڈ کے بھی پوائنٹس 120 ہی ہیں لیکن پروٹیز دو میچز ہارنے کی وجہ سے اعشاریائی پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔
اسی سیریز میں ہی دوبارہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز میں ردوبدل ہوسکتا ہے کیونکہ اگر بھارت کو نمبر ون سائیڈ کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے تو اس کو باقی سیریز کے کم سے کم دو میچز جیتنا ہوں گے کیونکہ سیریز میں 4-2 کی برتری ہی اس کی ٹاپ پوزیشن پر آفیشل مہر ثبت کرسکتی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو دوبارہ سے یہ مقام حاصل کرنے کیلیے باقی بچنے والے 4 میچز میں سے کم سے کم تین میں لازمی فتح درکار ہوگی کیونکہ سیریز ڈرا ہونے کی وجہ سے بھی پروٹیز کا نمبر ون اعزاز بچ سکتا ہے۔
بھارت نے سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انتہائی شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے مات دی تھی۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر موجود اوراپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک اس کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی پہلے ہی اسے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اور ایک ملین ڈالر خصوصی انعام کا مستحق قرار دے چکا ہے۔
اسی طرح بھارت کے پاس ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں بھی نمبر پوزیشن پانے کا موقع موجود ہے جس کے لیے اسے پروٹیز کے خلاف مختصر ترین فارمیٹ کی سیریز جیتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے آفیشل طور پر رینکنگ کا اعلان رواں ون ڈے سیریز کے اختتام پر ہی کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment