Friday, 29 November 2024


نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)ڈائریکٹر جنر ل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے غیر قانونی او ر سندھ پرائیوٹ ایجو کیشنل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس اور قواعد وضوابط کو نظر انداز کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نےگزشتہ روز اپنے دفتر میں تمام ریجنل ڈائریکٹر ز اور ڈائریکٹریٹ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر رجسٹرڈنجی تعلیمی ادارے 31مارچ2018 تک اپنے ادارے لازمی طور پر رجسٹرڈ کروالیں۔
دی گئی تاریخ کے بعد اگر کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ غیر رجسٹرڈ پایا گیا تو ایسے تعلیمی ادارے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنر کے ذریعے سیل کروا دیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment