Friday, 29 November 2024


مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج ہوگا

 

ایمزٹی وی(ہری پور)مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کیس کا فیصلہ آج سینٹرل جیل ہری پورمیں سنایا جائے گا۔ آج فیصلے کے دن سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مشال خان قتل کیس کی سماعتیں 9 ماہ چھ دن تک ہوتی رہیں، اس دوران 61 ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا 58 ملزمان گرفتا ر ہوئے 4 تاحال مفرور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 اپریل کو مردان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مثال خان کو طلبہ نے قتل کر دیا گیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment