Friday, 29 November 2024


مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند

 

ایمزٹی وی(سری نگر) مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اکبر لون نے بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کے ردعمل میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگادیے۔
اکبر لون کا کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، یہ میرے ذاتی خیالات ہیں اور اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بی جے پی ارکان کی جانب سے اشتعال دلانے پر لگائے۔
دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اکبر لون کے نعروں کی مذمت کرتے ہیں اور رکن اسمبلی کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment