Friday, 29 November 2024


پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فُل ڈریس ریہرسل جاری

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل جاری ہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فُل ڈریس ریہرسل جاری ہے، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات ہیں۔ سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند ہیں جب کہ کچھ مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا بھی کرنا پڑا۔
پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کے لیے سیکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز بھی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود ہے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اسٹیڈیم کے اندر جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہا ہے۔
آئی سی سی کا وفد سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment