Friday, 29 November 2024


اسٹاک مارکیٹ، 72 ارب 12 کروڑ روپے ڈوب گئے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں یوم کشمیر کے باعث کاروباری ہفتہ منگلتاجمعہ کے دوران مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس492.40پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43808.80پر بند ہوا، سرمایہ میں72ارب12کروڑ34 لاکھ 24ہزار511 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں 5کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار780حصص کیمندی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب36کروڑ14 لاکھ44ہزار287 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ منگل تاجمعہ پی ایس ایکس میں اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس339.91پوائنٹس کے اضافے اور832.31پوائنٹس کی مندی کے بعد 492.40 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی اور انڈیکس 43808.80 پر بندہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس214.49پوائنٹس کے چڑھاﺅ اور 470.46 پوائنٹس کے خسارے کے بعد255.97 پوائنٹس کی مندی سے21896.08 پر بند ہوا۔ کے ایس سی ا?ل شیئر انڈیکس میں 234.49 کے چڑھاﺅ اور465.56پوائنٹس کے خسارے کے بعد 231.07پوائنٹس کی کمی سے 31656.16 رہاجبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران313.53پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 1714.40 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعدانڈیکس 1400.87پوائنٹس کی مندی کے بعد 73968.09 پرریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں392.77پوائنٹس کے چڑھاﺅ اور 318.61پوائنٹس کے خسارے کے بعد74.16پوائنٹس کے اضافے سے 16994.09رہا ،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں 102.53پوائنٹس کے چڑھاﺅ اور657.79کے خسارے کے بعد 555.26 پوائنٹس کی مندی سے19544 پرریکارڈ کیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment