Friday, 29 November 2024


اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 43515 پوئنٹس پر بند

ایمز ٹی وی(کراچی ) پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس293.72 پوائنٹس کی کمی سے 43515.08 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں48 ارب98 کروڑ41 لاکھ68 ہزار31 روپے کی مندی رہی جبکہ تجارتی حجم میں ایک ارب30 کروڑ54 ہزار226 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں ایک کروڑ3 لاکھ12 ہزار390 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری کے پہلے روز پیر کوپی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس293.72 پوائنٹس کی کمی سے43800،43700اور43600کی تین بالائی نفسیاتی حد وں سے کم ہوتے ہوئے 43515.08پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی207.95پوائنٹس کی مندی سے 21688.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں176.24 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں144.84 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبلانڈیکس357.40 پوائنٹس کی کمی سے 16636.69 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس20.87پوائنٹس کی مندی سے19523.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس61.30 پوائنٹس کی کمی سے 21604.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ؎

مارکیٹ میں مجموعی طور پر352 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،212 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر21 کروڑ53 لاکھ19 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم7 ارب93 کروڑ98 لاکھ69 ہزار964 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل90 کھرب 99 ارب 33 کروڑ40 لاکھ 48 ہزار209 روپے سے گھٹ کر90 کھرب 50 ارب34 کروڑ98 لاکھ80 ہزار178 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 105کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ3 کروڑ74 لاکھ94 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Share this article

Leave a comment