Friday, 29 November 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل‘ فور ایڈیشن ملائیشیا میں کرانے پر غور

 

ایمز ٹی وی(لاہور )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن ملائیشیا میں کرانے پر غور شروع کر دیا۔
چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مستقبل میں ہوم سیریز اور پی ایس ایل کیلئے متبادل جگہ پرغور شروع کردیا ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کے گراونڈز دیکھنے جا رہے ہیں، اگر ملائیشیا میں معاملات طے پا گئے توہمارا آدھا خرچا کم ہو جائے گا۔ اگر یو اے ای میں دوسری لیگز ہوں گی تو ہمارے لئے وہاں کھیلنا مشکل ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں،ایک دو فرنچائزز نے ابھی کھلاڑیوں کی آدھی فیس دینا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز بہت پاکستان میں کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو چیئرمین پی سی بی کا مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر کردیا گیا۔ وہ پی سی بی کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہونگے۔

 

Share this article

Leave a comment