Friday, 29 November 2024


ہونہار طلباوطالبات کے لئے اعزازی تقریب منعقد

 

ایمزٹی وی (کراچی/تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت گورنمنٹ اسکولوں کے ہونہار طلباء و طالبات میں شیلڈ، اسناد اور انعامات کے سلسلے میں ایک تقریب بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ان طلباء وطالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017 میں ٹاپ دس پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔
تقریب کی صدارت چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کر رہے تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مرزا ارشد بیگ، ماہر تعلیم سلطان مسعود شیخ، انیس الرحمن، عبدالرحمن، اساتذہ کرام، والدین اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سالانہ امتحانات میں جن طلباء و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کیں ان میں طلباء میں پہلی پوزیشن ارسلان بھٹو، حبیب علوی، امیر حمزہ، دوسری پوزیشن عمیر لیاقت، اویس احمد، تیسری پوزیشن علی اسامہ، چوتھی پوزیشن محمد عبدالرافع خان، پانچویں پوزیشن فہد، چھٹی پوزیشن لاریب حسن اور ساتویں پوزیشن وجاہت علی خان نے حاصل کی۔ اسی طرح طالبات میں پہلی پوزیشن سیدہ مناہل غضنفر، دوسری پوزیشن حفظہ، تیسری پوزیشن نبیہ عامر، چوتھی پوزیشن علینہ ناز، پانچویں پوزیشن نمرہ کنول، چھٹی پوزیشن بشریٰ معطر، ساتویں پوزیشن انسا بی بی، آٹھویں پوزیشن سیدہ ہیرا بتول، نویں پوزیشن نوبائرہ احمدجبکہ دسویں پوزیشن ماہ نور نے حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ طلباء و طالبات کی جدید خطوط پر کردار سازی اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ طلباء مستقبل کے معمار وطن ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مرزا ارشد بیگ نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں کے طلبہ کی پذیرائی کر کے چیئرمین میٹرک بورڈ نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ اس موقع پر ناظم امتحانات خالد احسان، ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر، انیس الرحمٰن سید منیر حسن اور ایم اے جعفری بھی موجود تھے

 

Share this article

Leave a comment