Friday, 29 November 2024


سابق ون ڈے کھلاڑی کے بیٹے نے خودکشی کرلی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سابق ون ڈے کھلاڑی عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، محمد زریاب فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور گذشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی بھی کی تھی تاہم انجری کے باعث زریاب کو واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
دوسری جانب 17 سالہ محمد زریاب کو کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور کی جانب سے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کھلاڑی نے گذشتہ شب گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ نوجوان کرکٹر کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور زریاب کے والد عامر حنیف کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کھیل چکا تھا، کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر زریاب نے انتہائی قدم اٹھایا، میرا بیٹا تو چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment