Thursday, 28 November 2024


حبیب یونیورسٹی میں ’یوسین لیکچر سیریز ‘ کے موضوع پر سیمینار

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)حبیب یونیورسٹی میں گزشتہ روز ’یوسین لیکچر سیریز ‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکا کے ہاروے مڈ کالج کی صدر ڈاکٹرماروے کلاوی نے کہا کہ بہتر تعلیمی نظام اور اس کے فروغ سے معاشرے کو تخلیق کا ر اور روشن خیال بنایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا
انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تجربے کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کریں کیوں کہ معاشرے کو درپیش مشکلات پر قابو پاکر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
تقریب میں ہاروے مڈ کالج کی ڈاکٹر ماریہ کلاوی معاشرے کی تبدیلی میں تعلیم کے وسیع کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔ سیمینار میں تعلیم، ابلاغ ، کاروباری افراد ، طلبا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ حبیب یونیورسٹی کی ہاروے مڈ کالج سمیت متعدد عالمی تعلیمی اداروں سے متعدد تعلیمی شعبوں میں بے مثال شراکت داری ہے جس کا بڑا مقصد ملک میں تعلیمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر ماریہ کلاوی نے ریاضی، کمپیوٹر سائنس، تھیوروٹیکل کمپیوٹر سائنس، ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن کے شعبوں میں گزشتہ دو دہائیوں سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment