Friday, 29 November 2024


سری دیوی کی موت حادثاتی تھی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں ان کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی کے بعد حادثاتی طور پر باتھ روم کے ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔
سری دیوی ہفتے کے روز ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاور ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں میں گر گئیں جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی فرانزک رپورٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کی موت کی وجہ حادثاتی قرار دی گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ بے ہوش ہو کر باتھ روم کے ٹب میں گر گئیں اور اسی سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری دیوی کو یہ حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
خیال رہے کہ سری دیوی 13 اگست 1963ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انہوں نے 1978ء میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سولہواں ساون سے کیا۔ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ ریلیز ہونے والی مام ان کی 300 ویں اور آخری فلم ثابت ہوئی۔
 

 

Share this article

Leave a comment