Saturday, 30 November 2024


سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم بِک گئی اور جمہوریت ہار گئی،سراج الحق

 

کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، آج دولت کی جیت اورجمہوریت کی ہارہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نفرتوں کی سیاست نہیں کرتی، ہم کراچی کی رونقیں بحال کریں گے، کراچی کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں نے آج سینیٹ انتخابات میں خود کو بیچ دیا، شہر قائد کے عوام بکنے والوں کا احتساب کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دولت کی جیت اور جمہوریت کی ہار ہوئی، سینیٹ الیکشن میں سندھ کے کچھ امیرلوگ جیت گئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہرکے بچوں کیلئے اسکول اور کالجوں کےدروازے بند کئےگئے، فیکٹری کو بند کرکے مزدوروں کو زندہ جلادیا گیا تھا، سازش کے تحت کراچی کے کارخانے اور فیکٹریاں بند کی گئیں۔ یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم شہر کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں ایک پلیٹ فارم پرجمع کرینگے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ مینڈیٹ دیتے تھے اور قبضہ کرلیتے تھے اور اب وہ مینڈیٹ آپس میں تقسیم ہوچکا ہے

 

Share this article

Leave a comment