Saturday, 30 November 2024


مختلف جامعات سے جعلی اسناد برآمد

ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیس نے کارروائی کر کے جعلی اسناد اور ڈپلومے بنانے والا ایک گروہ گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شاکر احمد شاہد کے مطابق اطلاع ملنے پر اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اسناد، ڈپلومے بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان سے نقدی،تیار کردہ جعلی ڈپلومے اور مختلف یونیورسٹی کی اسناد برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان جعلی ڈگری بنا کر 10 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔
شاکر احمد شاہد نے مزید کہا کہ کارروائی میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان تنویر اور مظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment