Saturday, 30 November 2024


ایم کیو ایم کی رکن اپنی جماعت سے دلبرداشتہ

 

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔
زرائع کے مطابق ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے کافی مقدار میں خواب آور گولیاں کھالی تھیں جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی اورانہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کا معدہ صاف کردیا ہے لیکن ان کی حالت ابھی بھی غیرتسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر الزام تھا کہ سینیٹ الیکشن میں انہوں نے ایم کیوایم کے بجائے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جس پر پارٹی کی سطح پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکرانہوں نے خواب آور گولیاں کھائیں

 

Share this article

Leave a comment