Friday, 29 November 2024


نواز شریف کو عدالت کا ایک اور نوٹس جاری

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی، انہوں نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔ عدالت نے 26 فروری کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
میڈیا ذرئع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس عامرفاروق کا تحریرکردہ محفوظ فیصلے کا حکم جاری کردیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے، عدالت نے سابق وزیرِاعظم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور نوازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی 19 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment