Thursday, 28 November 2024


کراچی دنیا کے سستے شہر کی فہرست میں شامل

 

ایمزٹی وی(سنگاپور)سنگاپور مسلسل پانچویں بار دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ سستے ترین شہروں میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔
رہائش اور ضروریات زندگی کے بڑھتے اخراجات کے باوجود جنوبی ایشیائی ممالک کے شہر دنیا کے دیگر ممالک کے شہروں سے اب بھی سستے ہیں۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ سروے کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا معاشی و کاروباری حب کراچی چھٹے نمبر پر ہے،اس فہرست میں ٹاپ پر جنگ سے تباہ حال شام کا دارالحکومت دمشق ہے جب کہ وینزویلا کا شہر کراکس دوسرے قازقستان کا الماتے تیسرے نمبر پر ہے۔نائیجیریا کا شہر لیگوس چوتھے اور بھارتی شہر بنگلور پانچویں نمبر پر ہے، الجیریا،چنئی،بخاریسٹ،نئی دلی بالترتیب ساتویں،آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی درجہ بندی میں سنگاپور مسلسل پانچویں بار نمبر ون پر ہے،پیرس دوسرے،زیورخ تیسرے،ہانگ کانگ چوتھے،اوسلو پانچویں، جنیوا چھٹے،سیول ساتویں، کوپن ہیگن آٹھویں،تل ابیب نویں اور سڈنی دسویں نمبر پر ہے۔
سروے میں دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں 160 کھانے پینے کی اشیاء،گھروں کے کرائے،ٹرانسپورٹ،یوٹیلٹی بلز،پرائیویٹ اسکولز اور دیگر کے نرخوں کا موازنہ کیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment