Friday, 29 November 2024


انتظامیہ کی نااہلی، شہر بھر میں ملیریا سنگین صورت اختیار کرگیا

 

ایمزٹی وی(صحت)جیکب آباد میں مچھروں کی یلغار،1500سے زائد افراد ملیریا میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مچھروں کے یلغار سے ملیریا سمیت دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے مگر محکمہ صحت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں 1500سے زائد افرا ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے شہر میں جو مچھر مار اسپرے کیا جارہا ہے اس سے مچھروں میں کوئی کمی نہیں آرہی کیوں کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صفائی کا نظام بہتر کیا جائے شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں کا گندا پانی تالاب بنا ہوا ہے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جہاں سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے، میونسپل عملے کی جانب سے شہر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا جارہا جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل عملہ افسران کے بنگلوں پر ڈیوٹی دے رہا ہے جبکہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو مچھروں سے نجات دلانے کے لیے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا انتظام بھی جائے تاکہ مچھروں کے خاتمے کو یقینی بناکر شہریوں کو ملیریا جیسی جان لیوا بیماری سے بچایا جائے۔

 

Share this article

Leave a comment