Friday, 29 November 2024


پاکستان میں نوجوان نسل منہ کے کینسر میں تیزی سے مبتلا

 

ایمزٹی وی(صحت)سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز میں ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان نسل منہ کے کینسر میں تیزی سے مبتلا ہورہی ہے جوخطرناک بات ہے، ایشائی ممالک میں پاکستان میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے۔
اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر لبنی انصاری بیگ، پرنسپل ایس ایم سی کالج پروفیسر غلام سرور قریشی ، ڈین پروفیسر کیفی اقبال ، ڈاکٹرغزالہ عثمان اور پرنسپل پروفیسر زبیر عباسی سمیت دیگر اراکان فیکلٹی بھی موجود تھے۔
پروفیسر طارق رفیع نے منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں منہ کی صحت کا خیال نہیں رکھا جاتا جبکہ پان ، چھالیہ، گٹکا ، مین پوری ، میٹھی سپاری ، میٹھی چھالیہ ، نسوار سمیت دیگر مضر اشیاء کے استعمال سے منہ، دانتوں کے امراض ہولناک صورت اختیار کرتے جارہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment