Friday, 29 November 2024


ایپل کمپنی ے ایک اور مشکل میں ڈال دیا

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی ڈیوائسز کے حادثاتی طور پر صارفین کی جانب سے پولیس کو ایمرجنسی الرٹ بھیجنے کی شکایات منظر عام پر آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں متعدد افراد نے شکایت کی ہے کہ انہیں اپنی ایپل ڈیوائسز سے حادثی طور پر ایمرجنسی الرٹ جاری ہونے کی پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے۔
جیسن راولی نامی ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ اگر ’ایپل واچ‘ پہن کرسویا جائے تو نیند میں ڈیوائس کو ملنے والی حرکت پر ایمرجنسی الرٹ ایس او ایس پولیس کو موصول ہوجاتا ہے اور پھر پولیس کی طرف سے ایمرجنسی کال آنے پر آنکھ کھل جاتی ہے۔
یہی شکایات ایپل واچ کے ساتھ ساتھ آئی فون ڈیوائسز سے بھی موصول ہوئی ہیں جس میں حادثاتی طور پر پولیس کو ایمرجنسی الرٹ موصول ہورہے ہیں۔
ایمرجنسی ایس او ایس فیچر ایپل کی واچ اور آئی فون ڈیوائسز میں سیکیورٹی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا تھا اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لیے صارف ایس او ایس الرٹ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment